یک سالہ آن لائن افتاء کورس

*🖥یک سالہ آن لائن افتاء کورس🖥*

*(شرائط اور ضروری معلومات)*

*تعارف ذاتیہ*

(١) خواہش مند اپنا نام مع ولدیت اور مکمل پتہ اس نمبر پر بذریعہ واٹساپ ارسال کریں

نمبر 9029189288

(٢) ایک عدد اپنا فوٹو بھی ارسال کریں

(٣) عالمیت یا فضیلت کی سند کا فوٹو ضرور بھیجیں۔

*درس کی تاریخ اور وقت*

(١) درس کے وقت کا ارادہ دوپہر 30-2 سے 30-4 کے درمیان مناسب معلوم ہوتا ہے۔ لیکن خواہشمند حضرات کے وقت کا لحاظ کیا جائے گا اس لیے آپ کس وقت پڑھنا چاہتے ہیں یہ ضرور بتائیں۔

(٢) درس 20/شوال المکرم 1441 م 13/جون 2020 سے شروع ہوگا۔

(3) درس بذریعہ زوم ایپ (Zoom Cloud Meating) ہوگا۔ خواہشمند حضرات اس کو پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کرلیں گے، اور طریقۂ درس بتا دیا جائے گا۔

*داخلہ و ماہانہ فیس*

(١) داخلہ فیس صرف 100 روپئے رکھے گئے۔

(٢) ہر ماہ کی فیس 500 روپے ہوگی۔

(٣) خواہشمند حضرات 10/ جون تک داخلہ لے لیں اور داخلہ فیس کے ساتھ اس مہینے کی فیس 600 روپے جمع کردیں۔ تاکہ کلاس جلد از جلد شروع کی جاسکے۔ یہ فیس شوال کی نہیں بلکہ ذی قعدہ کی ہوگی۔ شوال میں پڑھائی مفت ہوگی۔

(٤) واضح رہے کہ یہ فیس صرف خواہشمند کی دلچسپی اور حاضری کو یقینی بنانے کے لئے ہے، چنانچہ جو خواہشمند سو فیصد پورا سال کلاس میں حاضر رہے گا اس سے آخری دو مہینوں کی فیس نہیں لی جائے گی اور جو نوے فیصد حاضر ہوگا اس کی ایک مہینے کی فیس معاف ہوگی۔

*نوٹ:* سال میں دو امتحانات ہونگے، سالانہ امتحان میں کامیابی پر ایک سالہ تدریب افتاء کی سرٹیفیکیٹ دی جائے گی جو فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی دامت برکاتہم العالیہ کی عطاء کردہ سرٹیفیکیٹ کے مطابق ہوگی۔

*ڈائیرکٹر دار الافتاء*

*محمد زبیر ندوی*

دار الافتاء و التحقیق بہرائچ یوپی انڈیا

📱 9029189288

سوشل میڈیا پر ہمیں فالو کریں
سوشل میڈیا پر شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے