زکوۃ کس پر اور کتنی رقم پر فرض ہے

🌻 *تاریخ* 🌻
_*☪ ۱شعبان المعظم١٤٤١ھ*_
_*🔆 27مارچ2020*_
🌤 بروز۔ *جمعہ*
📓 *مسٸلہ* 📙
✒ زکوۃ کس پر اور کتنی رقم پر فرض ہے؟ ۔۔
📙 جوشخص مسلمان، عاقل و بالغ ،آزاد ہو، نصاب کے برابر مال رکھتا ہو، ما ل ضروریات اصلیہ سے زائد ہو اور اس مال پر پورا سال گذر جائے تو اس پر زکوٰة فرض ہے، نصاب سے مراد یہ ہے کہ ساڑھے سات تولہ سونا ہو یا ساڑھے باون تولہ چاندی ہویا دونوں کی مالیت کے برابریا دونوں میں سے ایک کی مالیت کے برابرنقدی ہو یا سامانِ تجارت ہو یا یہ سب ملا کر یا ان میں سے بعض ملا کر مجموعی مالیت چاندی کے نصاب کے برابر بنتی ہو۔واللہ اعلم بالصواب۔
(مستفاد: فتاوی بنوریہ
📚 ہندیہ جلد1 ص : 171-172 📚
حدیث النبیﷺ۔وَعَن جُبَير بن مطعم أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي أُسَارَى بَدْرٍ: «لَوْ كَانَ الْمُطْعِمُ بْنُ عَدِيٍّ حَيًّا ثُمَّ كَلَّمَنِي فِي هَؤُلَاءِ النَّتْنَى لتركتهم لَهُ» . رَوَاهُ البُخَارِيّ
حضرت جبیر بن مطعم ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بدر کے قیدیوں کے بارے میں فرمایا :’’ اگر مطعم بن عدی زندہ ہوتا ، پھر وہ ان ناپاکوں کے متعلق سفارش کرتا تو میں اس کی خاطر انہیں چھوڑ دیتا ۔‘‘ رواہ البخاری ۔۔
أوکماقال النبی ﷺ۔
(مشکوةشریف حدیث نمبر ٣٩٦٥ )
ناقل✍ہدایت اللہ قاسمی
خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بہار
HIDAYATULLAH
TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA
نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں
CONTACT NO
6206649711
🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳

سوشل میڈیا پر ہمیں فالو کریں
سوشل میڈیا پر شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے